Blog Details


ایگزیما خطرناک مگر قابل علاج




13 - December - 2023 :تازہ کاری کا وقت













ایگزیما خطرناک مگر قابل علاج

ایگزیما کیا ہے اور یہ بیماری جلد کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ ایسے بہت سوال سامنے آتے ہیں، دراصل ایگزیما ایک ایسی بیماری ہے جس میں جلد سرخ، خشک اور خارش زدہ ہو جاتی ہے۔ یہ بیماری ہر عمر کے مرد و خواتین کو متاثر کر سکتی ہے۔ خاص طور پر بچوں کو یہ زیادہ متاثر کرتی  ہے۔ ایگرزیما کی کئی وجاہات ہوسکتی ہیں جن میں موروثیت اور الرجی کی وجہ سے جسم کا بے ربط طرز عمل شامل ہیں۔
ایگزیما کی کئی اقسام ہیں جن میں کنٹیکٹ ڈرماٹائٹس، سیبورک ڈرماتائٹس، ڈرماٹائٹس ایگزیما اور سٹیسیس ایگزیما شامل ہیں۔ اس بیماری کے علاج میں جلد کو نم رکھنا اور الرجی کا باعث بننے والی وجوہات کا سدباب کرنا اہم ہے۔

وجوہات:
جلد کا بہت خشک رہنا
کسی بھی قسم کی الرجی میں (food ,fabric, wool ,hot water, cold water, detergent) یہ چیزیں اہم ہیں جن سے بیماری ہوسکتی ہے
بعض اوقات کپڑے پہننے سے الرجی ہوجاتی ہے، اسی طرح کھانے کی کسی مخصوص چیز سے بھی الرجی ہوجاتی ہے۔ تیز گرم پانی یا زیادہ ٹھنڈے پانی سے الرجی ہوتی ہے، کیمیکلز اور سرف سے بھی الرجی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
چھوٹے بچوں میں گرم کپڑوں اور گرم پانی کا استعمال خارش اور ایگزیما کا باعث بنتا ہے اسی طرح جو بچے سردی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور گلا خراب، زکام اور دمہ  کی شکایت رہتی ہے وہ اس مسئلے کا شکار رہتے ہیں۔

تدارک: 
کاٹن سٹف کا استعمال
میڈیکیٹڈ موئسچرائزر کا بہت استعمال 
پیٹرولیم جیلی
کپڑے، برتن دھونے کے لیے گلوز کا استعمال
پرفیومز اور سینٹڈ صابن کا کم سے کم استعمال

ضروری ہے کہ جلد کو ہر وقت نم یعنی موائسچرایز رکھا جائے۔ زیادہ تر ہاتھ پاؤں کی انگلیاں زیادہ متاثر ہوتی ہیں تو احتیاط کی جائے اور الرجی کا باعث بننے والی اشیاء کا استعمال ترک کیا جائے۔
موسمی زکام، فلو، گلا خراب کا شکار رہنے والے بچے بھی فیبرک الرجی کے باعث ہونے والے ایگزیما کا شکار رہتے ہیں۔ ایسے بچوں کے لئے میڈیکیٹڈ جیلز یا لوشنز کا استعمال جلد کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی بھی جلدی خارش اور خشکی کا باعث بنتی ہے۔ صبح شام کی مناسب دھوپ جلدی امراض کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بڑھانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے اس پہ خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔

#ایگزیماخطرناکمگرقابلعلاج

Recent Blogs

Breast Cancer Awareness: Key t..
Navigating the Threat of Crime..
ایگزیما خطرناک مگر قابل علاج..
ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا..
Understanding Conjunctivitis: ..
Unlock a Healthier You: Discov..
Understanding Monkeypox: Sympt..
Everything You Need to Know Ab..
Understanding Botox: A Compreh..
Understanding Chikungunya: Sym..
Understanding Influenza: Sympt..
Modern Hospital: Advancing Hea..