مواد پر جائیں
چھاتی کے سرطان سے آگاہی: بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کی کنجی

چھاتی کے سرطان سے آگاہی: بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کی کنجی

TMHامراضِ سرطان

چھاتی کا سرطان

چھاتی کا سرطان:

چھاتی کا سرطان مغربی ممالک میں خواتین کو لاحق ہونے والے سب سے عام سرطانوں میں سے ایک ہے۔ مغربی ممالک کے علاوہ پاکستان میں پورے ایشیا کی نسبت چھاتی کے سرطان کی شرح سب سے زیادہ ہے، اور ہر نو میں سے تقریباً ایک خاتون کو زندگی میں اس کے لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ اسی پیشِ نظر ہر سال اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے — ایک ایسی مہم جس کا مقصد سب کی توجہ اس مرض کی بروقت تشخیص اور بچاؤ کی طرف دلانا ہے۔

چھاتی کے سرطان کی بڑھتی ہوئی شرح کا فوری حل یہ ہے کہ تمام غلط فہمیاں دور کی جائیں، کیونکہ غلط فہمیاں تشخیص میں تاخیر اور نقصان دہ رویّوں کا سبب بنتی ہیں۔ ان کو دور کرنے کا بہترین طریقہ عام لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے، اور یہی چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کا بنیادی مقصد ہے۔ اگر آپ اپنی صحت کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو اس مضمون کو پڑھیے تاکہ مذکورہ مسئلے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

چھاتی کے سرطان سے وابستہ علامات

چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کے بتائے ہوئے طریقوں میں سب سے بہتر خود معائنہ (بی ایس ای) ہے۔ خود معائنے سے کسی بھی گلٹی کی نشاندہی ہو جاتی ہے، جو چھاتی کے سرطان کی سب سے عام اور ابتدائی علامتوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور علامات بھی اس مرض کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جو درج ذیل ہیں۔