مواد پر جائیں
ملیریا کی علامات بمقابلہ ڈینگی: اہم فرق اور ٹیسٹنگ کیوں ضروری ہے

ملیریا کی علامات بمقابلہ ڈینگی: اہم فرق اور ٹیسٹنگ کیوں ضروری ہے

Dr Nazia Sharafuddinمتعدی امراض

ملیریا اور ڈینگی کی علامات کے اہم فرق، بخار کے انداز میں تبدیلی، جن خطرے کی علامات پر نظر رکھنی چاہیے، اور بروقت ٹیسٹنگ کی اہمیت جانیں

پاکستان میں خاص طور پر مون سون کے موسم کے دوران بخار لوگوں کے طبی امداد حاصل کرنے کی عام وجوہات میں سے ایک ہے۔ لیکن جب یہ بخار مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کی وجہ سے ہو تو صورتِ حال زیادہ پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ ملیریا اور ڈینگی دو عام وجوہات ہیں، اور صرف علامات کی بنیاد پر ان دونوں میں فرق کرنا اتنا آسان نہیں جتنا بہت سے لوگ سمجھتے ہیں۔

دونوں بیماریاں ایک جیسی شکایات کے ساتھ شروع ہو سکتی ہیں: بخار، کمزوری، سر درد اور جسم میں درد۔ اسی وجہ سے خاندان اکثر گھر پر ملیریا کی علامات اور ڈینگی کی علامات میں فرق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ طریقہ گمراہ کن اور بعض صورتوں میں خطرناک ہو سکتا ہے۔

اگرچہ کچھ طبی علامات ایک بیماری کی طرف دوسری کے مقابلے میں زیادہ ظاہر کر سکتی ہیں، لیکن ضروری ٹیسٹنگ کے بغیر تفرق کی قابلِ اعتماد تصدیق ناممکن ہے۔ درست تشخیص میں دیرکی وجہ سے علاج میں تاخیر کا باعث بنے گا۔

اسی لیے ملیریا اور ڈینگی کی علامات میں موجود فرق اور یکسانیت کو سمجھنا اس بات کو پہچاننے کے لیے اہم ہے کہ طبی معائنہ اور ٹیسٹنگ کب مؤخر نہیں کرنی چاہیے۔

ملیریا اور ڈینگی میں باآسانی غلط فہمی کیوں ہوتی ہے

ملیریا اور ڈینگی میں پہلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران فرق کرنا خاصے مشکل ثابت ہوتا ہے  کیونکہ دونوں بیماریاں جسم میں ملتے جلتے ابتدائی ردِعمل پیدا کرتے ہیں۔ یہ سمجھنا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے کیوں ملایا جاتا ہے، اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ گھر پر اندازہ لگانا اکثر علاج میں تاخیر کا باعث کیوں بنتا ہے۔

مچھروں کے پھیلنے کا موسم

دونوں بیماریاں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہیں اور بارش یا مرطوب موسم میں ان میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ یہ مچھروں کی افزائش کا عروج ہوتا ہے۔ چونکہ دونوں بیماریاں سال کے ایک ہی عرصے میں سر اٹھاتی ہیں، اس لیے اچانک آنے والا بخار ان میں سے کسی بھی ایک انفیکشن کی علامت ہو سکتا ہے۔

ملتی جلتی ابتدائی علامات

پہلے ایک یا دوسرے دن دونوں بیماریاں تقریباً ایک جیسی علامات پیدا کرتی ہیں:

·        اچانک تیز بخار

·        جسمانی کمزوری

·        متلی اور شدید سر درد

ان علامات کی یکسانیت کے باعث ابتدائی مرحلے میں دونوں کو عام موسمی بیماری سمجھنے کی غلطی با آسانی ہو سکتی ہے۔

گھر پر خود تشخیص کرنے کا خطرہ

یہ سمجھ لینا کہ بخار معمولی ہے یا گھر پر دونوں میں سے کسی ایک بیماری کا اندازہ لگانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ دن گزرنے کے ساتھ یہ  دونوں بیماریاں خون اور اندرونی اعضاء کو بالکل مختلف طریقوں سے متاثر کرتی ہیں۔

ملیریا اور ڈینگی کی علامات میں موجود یکسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ٹیسٹ کرانا انتہائی ظروری ہے۔

ملیریا کی عام علامات

اگرچہ ملیریا کی ابتدائی علامات شروع میں عام موسمی فلو جیسی ہوتی ہیں، لیکن ملیریا کی عام علامات:

·        تیزی سے بار بار آنے والا بخار

·        شدید کپکپی

·        بہت زیادہ پسینے کے دوروں

 میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ ان علامات کو سمجھنے سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ ملیریا انفیکشن کیسے مریض کےجسم کو متاثر کرتا ہے۔

ملیریا کی نمایاں علامات

 مندرجہ ذیل ملیریا کی عام علامات ہیں:

تیز بخار اور کپکپی

جسم کے درجۂ حرارت میں اچانک اضافے سے عین پہلے اکثر کپکپاہٹ یا شدید سردی محسوس ہونا۔

بہت زیادہ پسینہ آنا

بخار اترتے ہی عموماً بہت زیادہ پسینہ آنا، جس سے مریض مکمل طور پر نڈھال محسوس کرتا ہے۔

شدید سر درد اور پٹھوں میں درد

جسم اور کمر کا شدید درد، اور مسلسل رہنے والا تیز سر درد۔

شدید تھکن

مریض  کا بخار کے دوروں کے درمیان بھی بہت زیادہ تھکن اور کمزوری محسوس کرنا۔

معدے کی خرابی

متلی، قے اور پتلے پاخانے (اسہال) اکثر اس بیماری کے ساتھ ہوتے ہیں۔

علامات میں وقت کے ساتھ تبدیلی

WHO اور CDC جیسی تنظیمیوں کے مطابق ملیریا عموماً شدید فلو جیسی علامات سے شروع ہوتا ہے اور پھر بخار، کپکپاہٹ اور پسینے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ چونکہ یہ علامات جسم کو تیزی سے کمزور کردیتی ہیں، جلد تشخیص صحیح علاج شروع کرنے کے لیے اہم ہے۔

ڈینگی کی علامات اور نشانیاں

ینگی وائرس جسم پر شدید اثر انداز ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں مریض کو سخت جسمانی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ اس کی ابتدائی علامات دیگر وائرل انفیکشنز سے ملتی جلتی ہو سکتی ہیں، لیکن ڈینگی کی اہم علامات مچھر کے کاٹنے کے چند دن بعد ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں، جو ڈاکٹر کو اس بیماری کی درست تشخیص میں مدد دیتی ہیں۔

ڈینگی کی عام علامات

مندرجہ ذیل ڈینگی کی عام علامات میں شامل ہیں عموماً 2 سے 7 دن تک رہتے ہیں:

اچانک تیز بخار

جسم کے درجۂ حرارت میں تیزی سے اضافہ، جو اکثر 104°F (40°C) تک پہنچ جاتا ہے۔

آنکھوں کے پیچھے درد

آنکھوں کے پیچھے مخصوص درد، جو آنکھوں کی حرکت کے ساتھ مزید بڑھ جاتا ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد

ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، جس کی وجہ سے ڈینگی کو تاریخی طور پر "ہڈی توڑ بخار"  بھی کہا جاتا ہے۔

جلد پر دانے

"بخار کے چند دن بعد جلد پر سرخ دانوں کا ابھرنا۔

متلی اور قے

معدے کی خرابی، جس کی وجہ سے مریض کے لیے کچھ بھی ہضم کرنا یا مائعات (Fluids) کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

غدود (Glands) میں سوجن اور شدید جسمانی تھکن۔

لمف نوڈز میں نمایاں سوجن کے ساتھ شدید جسمانی تھکن۔

شدید ڈینگی کی انتباہی علامات

ڈینگی میں سب سے اہم مرحلہ اس وقت آتا ہے جب تیز بخار کم ہونا شروع ہوتا ہے۔ اس تبدیلی کے دوران والدین اور نگہداشت کرنے والوں کو شدید ڈینگی کی انتباہی علامات پر خاص نظر رکھنی چاہیے، جن میں شامل ہیں:

●       پیٹ میں شدید درد یا پیٹ کو چھونے پر شدید حساسیت

●       مسلسل قے (24 گھنٹوں میں کم از کم 3 بار)

●       ناک یا مسوڑھوں سے خون آنا، یا آسانی سے نیل پڑنا

●       انتہائی غنودگی، بے چینی یا غیر معمولی تھکن

●       سانس لینے میں دشواری یا تیز سانس لینا

ملیریا کا بخار اور علامات کب ظاہر ہوتی ہیں؟

دونوں انفیکشنز کے درمیان فرق کی ایک بڑی علامت یہ ہے کہ مچھر کے کاٹنے کے بعد علامات کتنی جلدی ظاہر ہوتی ہیں اور بخار کی نوعیت کیا رہتی ہے

انکیوبیشن کا دورانیہ (علامات کب ظاہر ہوتی ہیں؟)

ملیریا

ملیریا کے مچھر کے کاٹنے کے بعد علامات ظاہر ہونے میں عموماً 10 سے 15 دن لگتے ہیں، اور بعض اوقات یہ دورانیہ اس سے بھی طویل ہو سکتا ہے۔ اس طویل عرصے کی وجہ سے اکثر مریض اپنی بیماری کو کئی ہفتے قبل مچھر کے کاٹنے سے منسوب نہیں کر پاتے (یعنی انہیں یاد ہی نہیں رہتا کہ انہیں مچھر نے کاٹا تھا)۔

ڈینگی

علامات بہت تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں، عموماً انفیکشن کے 4 سے 10 دن بعد۔

بخار کے آنے کا انداز اور نوعیت

ملیریا کے بخار کا سائیکل

ملیریا کا بخار اکثر مخصوص نوبتی چکروں (دوروں) کی صورت میں آتا ہے۔ اس کے آغاز میں مریض کو اچانک شدید کپکپی اور سردی محسوس ہوتی ہے، جس کے فوراً بعد بخار تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔ آخر میں، پسینہ آنے کے ساتھ ہی بخار اتر جاتا ہے۔ ملیریا کے جراثیم کی قسم کے حساب سے یہ بخار ہر دوسرے یا تیسرے دن (48 سے 72 گھنٹے بعد) دوبارہ چڑھ سکتا ہے۔ ۔

ڈینگی میں مسلسل تیز بخار

ڈینگی میں بخارعموماً مسلسل اور شدید بخار عموماً 2 سے 7 دن رہتا ہے۔ کپکپاہٹ کے ساتھ بخار مسلسل سخت رہتا ہے اور پھر کم ہوتا ہے۔ اسی وقت شدید خطرے کی علامات پر خاص نظر رکھنا ضروری ہے۔

ملتی جلتی علامات

چونکہ یہ دونوں بیماریاں ابتدائی مرحلے میں جسمانی مدافعت پر شدید اثر انداز ہوتی ہیں، اس لیے پہلے چند دنوں میں ان کی زیادہ تر علامات تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں۔ ان بیماریوں کی اسی یکسانیت کی وجہ سے، بغیر ٹیسٹ کے گھر بیٹھے بیماری کا اندازہ لگانا بالکل بھی قابلِ اعتماد نہیں ہے۔

ڈینگی اور ملیریا کی علامات میں مماثلت

ملیریا اور ڈینگی دونوں میں اکثر یہ علامات ہوتی ہیں:

تیز بخار

جسم کے درجۂ حرارت میں اچانک اضافہ جس سے مریض بیمار اور بے آرام محسوس کرتا ہے۔

شدید سر درد

پیشانی یا کنپٹیوں میں بھاری اور مسلسل درد۔

جسم میں درد اور تھکن

پٹھوں اور جوڑوں میں پھیلا ہوا درد، جس کے ساتھ توانائی میں کمی محسوس ہوتی ہے۔

متلی اور قے

معدے کی خرابی جس کی وجہ سے مائعات یا کھانا برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

جب مچھروں کے عروج کے موسم میں کسی شخص کو علامات کا یہی مجموعہ ہو، تو صرف جسمانی علامات کی بنیاد پر وجہ معلوم نہیں کی جا سکتی، اس لیے لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ہو جاتا ہے۔

وہ علامات جو ڈینگی یا ملیریا کی طرف زیادہ اشارہ کرتی ہیں

اگرچہ دونوں بیماریوں کی علامات میں کافی یکسانیت پائی جاتی ہے، لیکن ان میں معمولی سا فرق بھی انتہائی اہم معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ ان مخصوص علامات کو سمجھنے سے، جو ایک بیماری کو دوسری سے الگ کرتی ہیں، یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ جسم میں کیا چل رہا ہے، اور اسی بنیاد پر بروقت اور صحیح لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔

علامات جو ڈینگی ظاہر کرتے ہیں

ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کا معائنہ کرتے وقت ڈاکٹر کچھ مخصوص جسمانی علامات تلاش کرتے ہیں، جو ملیریا کے ابتدائی مرحلے میں عام طور پر دکھائی نہیں دیتیں:

آنکھوں کے پیچھے درد

آنکھوں کے بالکل پیچھے ایک تیز اور شدید چبھتا ہوا درد۔

جلد پر دانے

چپٹے، سرخ اور دھبہ دار دانے جو بخار بڑھنے کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں۔

جوڑوں اور ہڈیوں میں شدید درد

بڑے جوڑوں اور ہڈیوں میں شدید اور گہرا درد۔

مسوڑھوں یا ناک سے خون آنا اور جلد پر آسانی سے نیل (چکتّے) پڑ جانا۔

ناک یا مسوڑھوں سے معمولی خون آنا، یا غیر معمولی طور پر آسانی سے نیل پڑنا۔

علامات جو ملیریا کی طرف اشارہ کرتی ہیں

اس کے برعکس، ملیریا کی نمایاں علامات بخار کے اتار چڑھاؤ اور مریض کی جسمانی کیفیت سے صاف ظاہر ہوتی ہیں:

شدید کپکپی

جسم کے درجۂ حرارت میں تیزی سے اضافے کے عین وقت شدید کپکپی کے دورے۔

بخار تیز ہونے کے بعد اچانک شدید پسینہ آنا

تیز بخار کے ایک دورے کے بعد بہت زیادہ اور جسم کو بھگو دینے والا پسینہ آنا۔

نزلہ، زکام (فلو) جیسی کیفیت اور لہروں کی صورت میں آنے والی شدید تھکن

شدید کپکپاہٹ، تیز بخار (شدید گرمی)، اور پھر کثرت سے پسینہ آنے کے بعد بخار کا ٹوٹنا؛ جس سے مریض کو عارضی طور پر سکون محسوس ہوتا ہے۔

بروقت ٹیسٹنگ کی اہمیت: لیبارٹری تشخیص کا کردار

چونکہ پہلے 48 گھنٹوں میں ملیریا اور ڈینگی کی ابتدائی علامات ایک دوسرے سے بہت ملتی جلتی ہیں، اس لیے گھر پر خود تشخیص کرنے کی کوشش ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کروانے میں تاخیر کا باعث بنتی ہے۔ بخار کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کا واحد اور یقینی طریقہ صرف مناسب تشخیصی ٹیسٹ ہی ہیں۔

ملیریا کی تصدیق

خون میں ملیریا کے جراثیم کی تصدیق کرنے کے لیے ڈاکٹر ان مخصوص ٹیسٹوں پر انحصار کرتے ہیں:

فوری تشخیصی ٹیسٹ (RDTs)

فوری نتائج دینے والے بلڈ ٹیسٹ ہیں جو خون میں ملیریا کے اینٹی جنز کی شناخت کرکے چند منٹوں میں رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

بلڈ اسمئیر مائیکروسکوپی

خون کا مائیکروسکوپک معائنہ، جس میں سلائیڈ پر خون کے قطرے کا جائزہ لے کر ملیریا کے جراثیم کی درست قسم کا پتہ لگایا جاتا ہے۔

بروقت ملیریا ٹیسٹ ڈاکٹروں کو فوراً مخصوص اینٹی ملیریا ادویات تجویز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے انفیکشن کو شدید پیچیدگیاں پیدا کرنے سے پہلے ہی روکا جا سکتا ہے۔

ڈینگی کی تصدیق

ڈینگی کی تشخیص کے لیے مختلف نوعیت کے تشخیصی جائزوں(ٹیسٹ) کی ضرورت ہوتی ہے:

NS1 اینٹی جن ٹیسٹ

ڈینگی وائرس کے پروٹینز کی پہچان کے لیے یہ ضروری ہے کہ بخار کے پہلے 1 سے 5 دن کے دوران ہی متعلقہ بلڈ ٹیسٹ کروا لیا جائے۔

مکمل خون کا ٹیسٹ (CBC)

ڈینگی میں پلیٹ لیٹس کی مقدار اور ہیماٹوکرٹ (جسم میں سیال یا پانی کی سطح) کی نگرانی کے لیے ضروری ہے۔

بروقت لیبارٹری ٹیسٹ کی اہمیت اور ضرورت

یہ ٹیسٹ کسی بھی قابلِ اعتماد تشخیصی لیبارٹری سے کروانے سے آپ کے ڈاکٹر کو مریض کی حالت کے بارے میں واضح اور مستند معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ لیبارٹری کی تصدیق شدہ رپورٹ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کا علاج فوراً صحیح سمت میں شروع ہو سکے، اور آپ اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال یا غیر مؤثر گھریلو ٹوٹکوں کے نقصانات سے بچ سکیں

جلد طبی معائنے کی ضرورت کب ہوتی ہے؟

اگرچہ مسلسل رہنے والا ہر تیز بخار تشویشناک ہوتا ہے اور اس پر توجہ دینی چاہیے، لیکن کچھ مریضوں کی حالت اور بعض واضح علامات فوری طبی امداد کا تقاضا کرتی ہیں۔ دونوں میں سے کسی بھی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں تاخیر صحت کے لیے شدید خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔

شدید علامات کے خطرے والے مریض

بعض افراد میں ان دونوں بیماریوں کی وجہ سے شدید طبی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے:

نوزائیدہ بچے اور شیر خوار (انفینٹس)

ان کے جسم میں پانی کی کمی تیزی سے ہو سکتی ہے اور حالت بھی تیزی سے بگڑ سکتی ہے۔

حاملہ خواتین

ان میں شدید خون کی کمی، حمل کی پیچیدگیوں یا بچے کے کم وزن کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

عمر رسیدہ (بزرگ) افراد اور دائمی امراض میں مبتلا مریض:

ان کے دل، جگر یا مدافعتی نظام پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

اگر ان ہائی رسک (زیادہ خطرے والے) افراد میں سے کسی کو بھی اچانک بخار ہو جائے، تو فوری طور پر جنرل فزیشن (ڈاکٹر) سے رجوع کرنا اور ان کی رہنمائی میں ضروری بلڈ ٹیسٹ کروانا انتہائی لازمی ہے۔

انتباہی علامات جن میں فوری طبی امداد ضروری ہے

عمر کوئی بھی ہو، درج ذیل شدید علامات کی صورت میں بغیر کوئی وقت ضائع کیے فوراً قریبی ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچیں:

ملیریا کی علامات جن میں فوری طبی امداد ضروری ہے

●       پیٹ میں شدید اور مسلسل درد

●       مسلسل قے (کوئی بھی مائع برقرار رکھنے سے قاصر ہونا)

●       ناک یا مسوڑھوں سے خون آنا، یا قے یا پاخانے میں خون آنا

●       سانس لینے میں دشواری یا غیر معمولی طور پر تیز سانس لینا

●       انتہائی غنودگی، الجھن یا غیر معمولی تھکن

●       جسم کے درجۂ حرارت میں اچانک کمی کے ساتھ ٹھنڈی اور چپچپی جلد

خود تشخیصی سے بچیں، بروقت ٹیسٹ کروائیں

چھروں کے موسم میں اچانک بخار آنے پر گھر بیٹھے ملیریا اور ڈینگی کے درمیان فرق کرنے کی کوشش ایک جان لیوا غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ ظاہری علامات سے کچھ حد تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے، لیکن شدید بخار کی صورت میں محض علامات کا موازنہ کرنا کسی بھی صورت لیبارٹری کے بلڈ ٹیسٹ کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

اگر آپ یا آپ کے خاندان کے کسی بھی فرد کی طبیعت خراب ہو، تو گھر پر اندازہ لگانے کے بجائے فوری ٹیسٹ کروائیں۔ دی ماڈرن ہسپتال کی 24/7 تشخیصی لیبارٹری اور تجربہ کار طبی ماہرین، آپ کو تیز رفتار اور قابلِ اعتماد ٹیسٹنگ سمیت بہترین طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، تاکہ آپ کا علاج بغیر کسی تاخیر کے فوری شروع ہو سکے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا کسی شخص کو ایک ہی وقت میں ملیریا اور ڈینگی دونوں ہو سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ ایک ہی وقت میں دونوں سے متاثر ہونا ممکن ہے۔ اسے کو-انفیکشن کہا جاتا ہے۔ کو-انفیکشن زیادہ شدید علامات پیدا کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے بخار شروع ہونے پر کسی قابلِ اعتماد لیبارٹری سے ملیریا ٹیسٹ کروانا اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔

لیبارٹری ٹیسٹ کتنی جلدی اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ ملیریا ہے یا ڈینگی؟

ملیریا کے فوری تشخیصی ٹیسٹ (RDTs) اور ڈینگی NS1 اینٹی جن ٹیسٹ اکثر 15 سے 30 منٹ کے اندر ابتدائی نتائج دے سکتے ہیں۔ مکمل خون کا ٹیسٹ (CBC) یا بلڈ اسمئیر مائیکروسکوپی، جسے لیبارٹری میں پراسیس کیا جاتا ہے، عموماً چند گھنٹوں میں مکمل نتائج فراہم کرتی ہے، جس سے آپ کے جنرل فزیشن کو درست علاج شروع کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کیا اینٹی بایوٹکس ملیریا یا ڈینگی کا علاج کر سکتی ہیں؟

اینٹی بائیوٹکس صرف بیکٹیریل انفیکشنز (جراثیم) کے خلاف مؤثر ہوتی ہیں، یہ ملیریا کے پیراسائٹ یا ڈینگی وائرس پر بالکل اثر نہیں کرتیں۔ ڈینگی یا ملیریا میں اینٹی بائیوٹکس کا استعمال نہ تو بخار کم کر سکتا ہے اور نہ ہی صحت یابی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ان ادویات کا استعمال معدے کی شدید خرابی یا جسم کے دیگر اعضاء پر اضافی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے صحیح علاج کے لیے ہمیشہ مستند طبی ماہرین سے رجوع کریں۔

اگر پیراسیٹامول لینے کے بعد بھی تیز بخار کم نہ ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگرتیزبخاربرقراررہےتوپانییااوآرایس (ORS) کےچھوٹےچھوٹےگھونٹلیتےرہیں،کمرےکےدرجۂحرارتکےپانیسےہلکیاسپونجنگکریں (یعنیماتھےپرپٹیاںرکھیں)،اوربغیرتاخیرقریبیایمرجنسیوارڈیامستندڈاکٹرسےرجوعکریںتاکہکسیبھیممکنہپیچیدگیکیبروقتتشخیصہوسکے۔